• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146637

    عنوان: میں نے ایک خواب دیکھا جو ذہن سے نکلتا ہی نہیں

    سوال: قریب ایک مہینہ قبل میں نے ایک خواب دیکھا جو ذہن سے نکلتا ہی نہیں،میرے والد کے انتقال کو 24 سال سے زیادہ عرصہ ہوا ہے ،میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے وطن میں جہاں میرے والد رہتے تھے اس گھر میں انکا انتخال ہوا ہے ، تیسرے دن میں وہاں پہنچتا ہو اور دیکھتا ہوں اور ابھی تکفین بھی نہیں کیے ہیں۔ وقت مغریب کے قریب ہے ۔میں والدہ سے سوال کرتا ہوں کہ اب مزید دیر کرنا مناسب نہیں۔جواب ملتا ہے کہ اب مغرب ہو رہی ہے لہذا دوسرے دن تدفین کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ساتھ ہی میں دیکھتا ہوں کہ میرے بائیں ہاتھ میں نوٹ اور داہنے ہاتھ میں رقم بھرے ہیں جو ہاتھوں میں سما نہیں رہے اور نیچے گر رہے ہیں، لوگ ان پیسوں کو اٹھا کر میرے ہاتھوں میں رکھ رہے ہیں،دوسرا منظر، محلہ کی مسجد مغرب کی نماز سے فارغ ہو کر مسجد کے سہن میں وہی منظر، بغیر تکفین کے میرے والد کی میت اور میرے دونوں ہاتھوں میں پیسے ، اور میری آنکھ کھل گئی۔میرے والد کے ایصال ثواب مختلف ذرائع سے کرتا رہتا ہوں۔پھر بھی مجھے سمجھ نہیں آرہا کے مجھے کیا کرنا چاہیے ۔برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر کے ساتھ میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 146637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-201/L=2/1438

    والد کے لیے ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ آپ خود اپنے لیے بھی ذخیرہ آخرت کی تیاری کرتے رہیں شاید دنیاکی طرف میلان آپ کو زیاد ہے خواب میں اس پر تنبیہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند