• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607706

    عنوان:

    والدین شادی میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟ نیز یہ بتائیں کہ مطبوعہ تفسیر ابن عباس‏، اور اسد الغابہ کیسی کتابیں ہیں؟

    سوال:

    ۱) مفتی صاحب میری ایک بہن ہے جس کی عمر ۵۱ سال ہے اور میری عمر ۱۲ سال ہے اور مجھے گناہ کا شدید خطرہ ہے تو میں نے گھر والوں سے کہا کے میرا نکاح کرادو تو گھر والے کہتے ہیں کہ پہلے بہن کا نکاح ہو جانے دو بعد میں تم کرلو بہن کے نکاح میں اور ۳ سال لگیں گے اور مجھے گناہ کا شدید خطرہ ہے مین کیا کروں میں گھر والوں کو کیسے سمجھاؤں مجھے آپ کے رائے کی سخت ضرورت ہے یا کوئی وضیفہ بتادیں؟

    ۲) سوال :: کیا تفسیر ابن عباس معتبر تفسیر ہے یا نہیں اس کے متعلق الاتقان ج۲ ص۷۸۱علامہ جلال الدین سیوطی اور علوم القرآن ص۷۲۴ مفتی تقی عثمانی صاحب نے اسکی سند کو سلسلة الکزب لکھا ہے لیکن ہمارے بہت سے علماء اس کو صحیح بھی مانتے ہیں اور اس کے حوالے بھی اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں اسکی وجہ کیا ہے ؟ اورآج کل جو تفسیر ابن عباس ملتی ہے کیا اس سے نیے نیے فارغ علماء فایدہ اٹھا سکتے ہیں؟

    ۳) کیا أسد الغابہ فی معرفة الصحابہ علی بن محمد جزری رحمہ کی تصنیف معتبر ہے ؟

    جواب نمبر: 607706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:148-51T/D-Mulhaqa=5/144

     (۱) آپ حسن تدبیر سے والدین تک اپنی بات پہنچا دیں کہ وہ آپ کی شادی میں تاخیر نہ کریں، بہن کی شادی پہلے کرنا کوئی لازم اور ضروری نہیں ہے اور جب تک شادی کی شکل نہ بن سکے ، کبھی کبھی نفلی روزے رکھتے رہیں۔ (۲)اس بارے میں صحیح بات وہی ہے جو مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے اپنی کتاب علوم القرآن میں لکھی ہے ۔ (۳) جی ہاں ! یہ ایک معتبر کتاب ہے ؛ البتہ تاریخی روایات کے سلسلے میں حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ نے مقام صحابہ میں جو اصولی باتیں لکھی ہیں، تاریخ و سیر سے استفادے کے وقت ان کو پیش نظر رکھنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند