متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 69771
جواب نمبر: 69771
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1347-1363/N=1/1438
کعبہ شریف یا گنبد خضرا کی تصویر اگر چہ اصل کا حکم نہیں رکھتی، لیکن کسی درجے میں بہرحال قابل احترام ہے؛ اس لیے جن چیزوں پر یہ تصویریں ہوں، انھیں ادھر ادھر کچڑے وغیرہ میں ڈالنا مناسب نہیں ، اس سے بچنا چاہئے۔ اسی طرح اگر کسی کا نام محمد ہو یا اس کے نام کا جزو ہو اور وہ کسی تحریر یا کیری بیگ وغیرہ میں ہو تو اس کا بھی احترام چاہئے ؛ کیوں کہ یہ نام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے مشابہ ہے ؛ اس لیے اسٹور کا نام کوئی ایسا رکھاجائے جس میں اللہ رب العزت، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام جیسا نام نہ ہو تاکہ کسی بھی درجے میں اس کی بے اکرامی وغیرہ نہ ہو، اللہ تعالی ہم سب کو ادب واحترام کی توفیق عطا فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند