• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154049

    عنوان: خواب میں بہت اندھیری رات ہے اور خوب شبنم بھی کچھ دکھ نہیں رہا میں ہماری نانی کے گاوں میں گھر کے پاس کھڑا ہوں

    سوال: مہربانی فرماکر ان کی تعبیر بتائیں۔ (۱) خواب میں بہت اندھیری رات ہے اور خوب شبنم بھی کچھ دکھ نہیں رہا میں ہماری نانی کے گاوں میں گھر کے پاس کھڑا ہوں، سامنے سے ایک پولیس والا آرہا ہے لیکن دکھ نہیں رہا لیکن محسوس ہورہا ہے ، وہاں سے ایک لڑکی پردا پوش گزرتی ہے ، میں اسے پوچنے کی کوشش کرتا ہوں کہ اس بھیانک رات میں کہاں جا رہی ہو وہ مجھ سے ڈر کر بات کیے بنا چلی جاتی ہے اور میں بھی پولیس سے ڈر کر نانی کے گھر کے اندر جاکر چھپ جاتا ہوں۔ پولیس گھر کو تلاشی کے لیے آتی ہے نانی دروازا کھولنے جاتی ہے تو میں بہت ڈرا ہوا رہتا ہوں. ویسی بھیانک رات میں کبھی نہیں دیکھی۔ (۲) خواب میں کہیں تالاب یا سویمنگ پول ہے وہاں پر میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوں، ڈر ڈر کر جب ڈبکی لگاتا ہوں تو سیدھا اڑھ کر کنارے پر پہونچتا ہوں۔ (۳) خواب میں میری خالو زاد بہن جس کا انتقال ہوچکا ہے ۴ سال قبل، ان کے گھر پر جا کر اس بہن سے بات کر رہا ہوں، شاید سلام کر کے اندر جاتا ہوں، اور وہاں میری خالہ بھی تھیں۔ برائے مہربانی ان تینوں خواب کی تعبیر بتائیں ۔ جزاکلله خیر

    جواب نمبر: 154049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1186-978/d=12/1438

    (۱،۲) یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی تعبیر کی فکر میں نہ پڑیں، اپنے کام میں لگیں۔

    (۳) مرحوم کو اچھی حالت میں دیکھنا آخرت میں ان کے اچھے حال کی طرف اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند