• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162508

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں پیدل جماعت میں تھا...

    سوال: حضرت، میں نے خواب دیکھا کہ میں پیدل جماعت میں تھا اور تمام لوگ خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے ۔ خانہ کعبہ کے آس پاس لوگ تھے اور چھوٹے مکانات تھے ، آج کہ بلڈنگیں نہ تھیں۔ براہ کرم، مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 162508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1424-1235/L=11/1439

    ماشاء اللہ خواب مبارک ہے،اگر آپ اخلاص کے ساتھ جماعت کے کام میں لگے رہیں گے تو ان شا ء اللہ اس کے اچھے برکات ونتائج حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند