• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8676

    عنوان:

    میرے گھر والے لڑکی کے گھر گئے تھے اور ان کو بول کر بھی آئے تھے کہ اب آپ لوگ آئیے گا مگر ایک مہینہ کے بعد میرے گھر والوں نے منع کردیاہے۔ اس کے بعد میں نے استخارہ کیا تو میں نے تین خواب دیکھے: (۱)آٹے کی پانچ بوریاں ہیں، تین بوریاں لوگ لائن میں لگ کر لیں گے۔ میں چار بوری ایک لڑکے کے ساتھ سائیکل پر لے کر آیا ہوں جو میرے محلہ میں رہتا ہے پہلے پیدل پھر چلا کر۔وہ لڑکا موٹا بہت ہے ۔ ہم کو ایک ایک بیگ بھی ملا ہے اس میں کچھ سامان بھی ہے پر میرا بیگ وہاں پر رہ گیا ہے۔ (۲) میں موٹرسائیکل پر اپنے دوست کے ساتھ جارہا تھا اچانک پولیس والوں کے سامنے ہماری موٹر سائیکل بند ہوگئی۔پولیس والوں نے موٹر سائیکل کا نمبر معلوم کیا ۔میرے دوست نے اس کو 316 یا 317 بتایا پر یہ سب مجھے پتہ بھی نہیں چلا۔ (۳) ہم ایک جماعت کی شکل میں ہیں جس میں کچھ لڑکیاں اور لڑکے ہیں ہم لوگ ایک گھر میں چوری کرنے گئے وہاں پر صرف مجھے پرفیوم اور روئی ملی ۔ برائے مہربانی میرے ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2112=337/ھ

    تینوں خواب میں اشارہ ہے کہ والدین کے منع کرنے میں ان شاء اللہ خیر ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند