متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 165403
جواب نمبر: 165403
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 61-47/H=1/1440
جب کہ آپ (شوہر) کو بیوی کی اس نازیبا حرکت سے تکلیف پہونچتی ہے تو اس حرکت کرنے پر وہ دل دکھانے کے گناہ کی مرتکب ہوتی ہے اس کو چاہئے کہ سچی پکی توبہ کرے اور آپ سے معافی بھی مانگ لے اور آئندہ اس جیسی حرکت سے اپنے آپ کو بچائے رکھے، ورنہ حسن معاشرت سے گذر بسر میں کھنڈت پڑ جانے کاسخت اندیشہ ہے اور پھر بہت سی ناقابل برداشت پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑجاتا ہے، آپ اس سلسلہ میں بیوی کے ساتھ سختی کا برتاوٴ نہ کریں بلکہ حکمت و نرمی سے سمجھاتے رہیں اور گھر میں فضائل اعمال ، بہشتی زیور، منتخب احادیث کتابوں کے سننے سنانے اور مطالعہ کا نظام بنالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند