• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61867

    عنوان: کیا گھر میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ رکھنا ٹیوی کے حکم میں ہے؟

    سوال: کیا گھر میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ رکھنا ٹیوی کے حکم میں ہے؟

    جواب نمبر: 61867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 817-817/Sd=1/1437-U جی نہیں! ”کمپیوٹر“ اور ”لیپ ٹوپ“ ”ٹی وی“ کے حکم میں نہیں ہیں، ٹی وی کے سارے ہی پروگرام تصاویر پر مشتمل ہوتے ہیں اور ٹی وی کے پروگراموں میں آدمی خود مختار بھی نہیں رہتا، اُس کے اختیار کے بغیر بھی تصاویر پر مشتمل پروگرام اُس میں آجاتے ہیں، بلکہ بسااوقات فحش مناظر آجاتے ہیں، جب کہ کمپیوٹر اور لیپ ٹوپ کو انسان صرف جائز اور مفید کاموں میں استعمال کر سکتا ہے۔ اس لیے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا جائز استعمال جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند