• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58321

    عنوان: تعبیر الرؤیا

    سوال: درجہ خامسہ کے ایک شادی شدہ طالب علم محمد اصغر خواب دیکھتا ہے کہ اس کی اور اسکے والد صاحب کی شادی ہوئی ہے اور وہ دل میں سوچتاہے کہ میری والد صاحب تو بڑی عمر کے ہیں اس نے کیوں شادی کی ۔ از راہ کرم خواب کی تعبیر بتلاکر ممنون فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 58321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 502-502/M=5/1436-U سوال مذکور میں آپ نے جس خواب کی تعبیر پوچھی ہے، وہ مبارک خواب ہے، جو طالب علم ”محمد اصغر“ اور اس کے والد کے لیے شرف وعزت اور زیادتی مال کا سبب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند