• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145723

    عنوان: لوح قرآنی بزرگوں کا عمل اور تجربہ ہے

    سوال: حضرت مجھے یہ پوچھنا تھا کہ ایک تختی بہت عام ہے جس کا نام لوح قرانی ہے اس پر لکھاہوتا ہے کہ صبح اس کو دیکھنے سے جو کام کیا جائے تو پورا ہوتا ہے، اس کی کیا حقیقت ہے واضح فرمائے ،اور ایک تحریر جسے نبی ص کا خط جنات کے نام کہا جاتا ہے اس پر بھی روشنی ڈالیے نوازش و احسان ہوگا ۔جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 145723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 063-164/B=2/1438

    (۱) لوح قرآنی بزرگوں کا عمل اور تجربہ ہے کسی تجربہ کار عامل دین دار و دیانت دار سے اس کی حقیقت معلوم فرمائیے، میں نے عملیات کی دنیا میں قدم نہیں رکھا ہے۔

    (۲) جی ہاں جنات کے نام خط بھی ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ تجربہ کار عامل کی شاگردی اختیار کیجئے اس کے بعد جب استاذ کی اجازت مل جائے جب ہی اس کو عمل میں لائیے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند