• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167431

    عنوان: تین دفعہ ایک ہی خواب دیکھا

    سوال: تین دفعہ ایک ہی خواب دیکھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا روضہ مبارک دیکھتاہوں یا کوئی مجھے بتاتاہے کہ یہ دیکھو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا روضہ مبارک ہے، حالانکہ میں کبھی عمرہ پر بھی نہیں گیا ہوں۔ ہر دفعہ ایک ہی خواب دیکھتاہوں (چار دفعہ) کہ مولنا طارق جمیل صاحب بیٹھنا چاہتے ہیں اور میں ان کے لیے کرسی لے کر آتا ہوں اور وہ اس پر بیٹھ جاتے ہیں۔ مولانا سمیع الحق صاحب جن کو شہید کیا گیا، خواب میں ان کو جنازہ میں دیکھتاہوں کہ وہ آنکھیں کھولتے ہیں اور ان کے دانت چمک رہے ہیں، میری طرف دیکھ کے تین دفعہ اشارہ کرتے ہیں کہ میرے قریب آؤ، مگر میں ڈر جاتاہوں ان سے کہ یہ مردہ نہیں زندہ ہے ، یہ عجیب ہے، اور لوگوں کو کہتاہوں کہ یہ زندہ ہے ، مگر سب لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو نہیں دیکھ رہے ہیں کہ یہ زندہ ہے، مولانا صاحب انگلی کا اشارہ کرتے ہیں میری طرف پھر اپنی طرف اشارہ کرتے ہیں اور پھر دونوں ہاتھ جوڑتے ہیں، ان کے ہاتھوں کے جوڑنے سے ایک آسمانی بجلی کی طرح چمک نکلتی ہے جس کی وجہ سے میرے سینے سے کچھ نکل جاتاہے اور میرا سینہ خوشی سے باہر آجاتاہے، میں حیرانی سے سب لوگوں کہتاہوں کہ یہ بجلی کی چمک بھی نہیں دیکھی؟ سب کہتے ہیں کہ نہیں دیکھی،اللہ آپ سب حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے ، مجھے آگاہ کردیں ان خوابوں کی تعبیر سے، اگر بار بار نہ دیکھتا تو کبھی نہیں پوچھتا۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167431

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 419-363/L=04/1440

    ماشاء اللہ تینوں خواب مبارک ہیں اگر آپ قرآن کی تلاوت کا خاص اہتمام کریں تو امید ہے کہ آپ کو حرمین شریفین کے فوائد حاصل ہوں گے، مولانا سمیع الحق صاحب رحمة اللہ علیہ کے جو احوال خواب میں دکھائے گئے ہیں وہ ان کے قبر میں اچھی حالت میں ہونے کی طرف مشیر ہیں اللہ ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند