• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 28718

    عنوان: فرض اور واجب میں فرق کیا ہے؟ کیا دونوں ایک ہیں؟

    سوال: فرض اور واجب میں فرق کیا ہے؟ کیا دونوں ایک ہیں؟

    جواب نمبر: 28718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 149=152-2/1432

    جس امر کا ثبوت نص قطعی یعنی قرآن سے ہو، وہ فرض کہلاتا ہے اور جس امر کا ثبوت حدیث سے ہوتا ہے تو وہ واجب کہلاتا ہے،عمل کے لحاظ سے دونوں فرض ہوتے ہیں، مگر فرض کا انکار کرنے والا کافر ہوتا ہے، اور واجب کا انکار کرنے والا کافر تو نہیں ہوتا، لیکن فاسق وفاجر ہوتا ہے۔ فرض کو فرض اعتقادی کہتے ہیں، اورواجب کو فرض عملی کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند