• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603953

    عنوان:

    علامہ شامی کا نام اور ان کی مشہور کتاب کا نام

    سوال:

    حضرت میں امام شامی کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں مثال کے طور پر امام صاحب کا اصل نام امام صاحب کی مشہور تصانیف فتاویٰ شامی کا پورا اور اصل نام کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 603953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:757-479/sn=8/1442

     علامہ شامی کااصل نام محمد أمین بن عمر بن عبد العزیز عابدین الدمشقی الحنفی (المتوفی: 1252ہ) ہے؛ لیکن آپ زیادہ مشہور ”ابن عابدین“ سے ہیں، آپ کی مشہور کتاب کا نام رد المحتار علی الدر المختار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند