• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67659

    عنوان: دیگر مسلک والوں کے پیچھے نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلے میں کہ (۱) کیا دیوبندی عقائد کے ماننے والے حضرات کی نماز دیگر مکتبہ فکر (بریلوی، اہل حدیث وغیرہ) کے امام کے پیچھے ہو جائے گی؟ یا (۲) ان کی نماز ہمارے (دیوبندی) امام کے پیچھے ہو سکتی ہے؟ جزاک اللہ !

    جواب نمبر: 67659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 926-901/SN=10/1437 (۱) بریلوی امام کا عقیدہ اگر کفر و شرک تک پہنچا ہوا نہیں ہے، اسی طرح غیر مقلد (اہل حدیث) امام اختلافی امور میں احناف کی رعایت کرے تو ان کے پیچھے حنفی مقتدیوں کی نماز ہو جاتی ہے؛ لیکن پھر بھی حنفی مقتدیوں کو چاہئے کہ بلا مجبوری ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، بلکہ کوشش یہ کریں کہ کسی صحیح العقیدہ والفکر امام کے پیچھے نماز ادا کریں۔ (۲) یہ مسئلہ ہم سے نہیں بریلویوں سے پوچھنے کا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند