• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1012

    عنوان:

    پانچ سال پہلے میرے والد کا انتقال ہوا۔ اس بیچ میں ان کو تین چار خواب میں دیکھ چکی ہوں ، اس کے بارے میں تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    پانچ سال پہلے میرے والد کا انتقال ہوا۔ اس بیچ میں ان کو تین چار خواب میں دیکھ چکی ہوں ، اس کے بارے میں تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 1012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 295/د = 286/د)

     

    خواب میں دیکھنا تو کوئی خراب بات نہیں ہے البتہ اس سے کبھی اشارہ اس بات کی طرف ہوتا ہے کہ جہاں میں پہنچ گیا ہوں یہیں تم لوگوں کو بھی آنا ہے اس لیے تم لوگ اس کی خاص فکر رکھو اور تیاری کرو۔ اور کبھی اپنے ضرورت مند ہونے کا اشارہ ہوتا ہے کہ ہمیں تمھارے ایصال ثواب اور نیکیوں کا انتظار ہے؛ اس لیے مرحوم کو ایصال ثواب کے ذریعہ خواہ تلاوتِ قرآن، نماز وغیرہ ہو یا صدقات و خیرات ہو، فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنا چاہیے۔

     

    لہٰذا آپ لوگ اپنے حالات پر بھی نظر ڈالیں کہ کیا کیا برائیاں گھر میں ہورہی ہیں ان کو بند کریں اور اچھائیوں، نماز وغیرہ کا اہتمام کرکے ایصال ثواب کے ذریعہ مرحوم کو فائدہ پہنچائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند