متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 163659
جواب نمبر: 163659
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1143-1112/SN=2/1440
غیرمسلموں کے مذہبی میلے میں بہ غرض تجارت بھی نہیں جانا چاہئے؛ کیونکہ خرید و فروخت کرنے والوں سے بھی میلے کی رونق بڑھتی ہے اور کفار کے مذہبی میلے کی رونق بڑھانا مناسب نہیں؛ باقی اگر ”میلہ“ مذہبی نہ ہو؛ بلکہ ”تجارتی“ میلہ ہو تو ا س میں بہ غرض تجارت جانے کی گنجائش ہے، بس اپنی نگاہ نیچی رکھنے کی کوشش کرے۔ (امداد الاحکام: ۴/۳۸۵، ط: کراچی) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند