متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 608097
سوال : میں نے پیر کی صبح تہجد کے اریب قریب خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑا لمبا سانپ ہے کہ جس سے میری دوستی ہوگئی ہے ، سانپ کبھی درخت پر کبھی میرے ساتھ چارپائی پر ہے مگر مجھے نقصان نہیں پہنچا رہا، کبھی کبھی ایسا بھی محسوس کیا کہ جیسے میں سانپ سے اور سانپ مجھ سے گفت و شنید بھی ہوا ہے ، مطلب ماحول خوشگوار تھا..
جواب نمبر: 60809714-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 647-438/H=05/1443
تعبیر یہ ہے کہ مال کا فتنہ اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے اللہ پاک حفاظت فرمائے آمین۔ آپ حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ تعالی کی کتاب فضائل صدقات (فضائل اعمال حصہ دوم) کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، ان شاء اللہ اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک عرصہ سے دارالافتاء دیوبند اہل سنت والجماعت کی ویب سائٹ سے مستفید ہورہا ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ پہلی دفعہ سوال پوچھ رہا ہوں ان شاء اللہ آپ مجھے جواب عنایت فرمائیں گے۔ (۱) طاغوت کی تعریف کیا ہے؟ کیا طاغوت سے کفر ایمان کی بنیادی شرط ہے؟ اگر ہے تو اس کفر کی عملی صورت کیا ہے؟ کیا طاغوت مسلمان ہوسکتا ہے؟ اور کیا غیر اللہ کا قانون نافذ کرنے والا حکمراں طاغوت ہے؟ جواب دیتے وقت ائمہ اہل سنت والجماعت کے فہم کو ضرور مد نظر رکھئے گا (یاد رہے کہ میرا سوال پاکستانی گورنمنٹ کے تناظر میں ہے)۔
3271 مناظرافغانستان میں کام کررہی یورپی اور ایشائی کمپنیوں میں ملازمت کرنا درست ہے یانہیں؟یہ سب کمپنیاں عطیہ دہندگان جیسے عالمی بینک ، ایشائی بینک سے وغیرہ سے رابطہ کرتی ہیں اورعام عوام اور غریبوں کی مدد کرتی ہیں اور سڑکیں وغیرہ بناتی ہیں۔
1482 مناظر