• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47449

    عنوان: اسلام کی طرف سے سب سے پہلا قتل کس نے کیا؟

    سوال: (۱) اسلام کی طرف سے سب سے پہلا قتل کس نے کیا؟ (۲) اسلام کی طرف سے سب سے پہلے خون کس نے بہایا؟

    جواب نمبر: 47449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1365-926/L=12/1434-U اسلام میں سب سے پہلے حضرت واقد بن عبد اللہ بن عبد مناف التمیمی رضی اللہ عنہ نے ایک مشرک کو قتل کیا تھا، کما في الأعلام للزرکلي: واقد بن عبد اللہ بن عبد مناف التمیمی․․․ ہو أول من قتل في الإسلام قتیلا من المشرکین، ومات بالمدینة في خلافة عمر رضی اللہ عنہ“ (۸/۱۰۹) اور اسلام میں سب سے پہلے خون حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ حضرت سُمیہ رضی اللہ عنہا کا بہا: کما في حاشیة الجمل علی شرح المنہج: وکان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یمر علیہم وہم یعذبون فیقول صبرًا آل یاسر فإن موعدکم الجنة، وقتل أبو جہل أمّہ وہي أول من قُتل في الإسلام․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند