• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68611

    عنوان: بینک کی نوکری کی ایک صورت؟

    سوال: میں اس وقت برطانیہ میں کنسلٹنگ(مشاوراتی) کمپنی میں کام کررہاہوں، میرا موجودہ پروجیکٹ ایک ایسے کلائنٹ (موٴکل) کے ساتھ ہے جس پینٹ مینوفیکچرنگ کا بزنس ہے۔ مجھے بینک میں ایک نئی ملازمت ملی ہے جہاں میں ڈاٹا بیس ایڈمنسٹریٹر (ڈاٹا انٹر ی کی دیکھ ریکھ کرنا)کی حیثیت سے کام کروں گا، میں بینک کے لیے کام کروں گا چونکہ بینک ہی کلائنٹ ہے، لیکنمیری ملازمت کنسلٹنگ کمپنی(consulting company) میں ہے۔ مجھے پیسے کا چیک کنسلٹنگ کمپنی سے ملے گا نہ کہ بینک سے تو کیا اس ڈاٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ پر کام کرنا درست ہے؟میں دوسرمی ملازمت بھی تلاش کررہاہوں، لیکن اس کلائنٹ کے ساتھ جوائن کرنا پڑے گا اگر ایک مہینے میں مجھے کوئی ملازمت نہیں ملی۔ براہ کرم، مشورہ دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 68611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1453-1474/L=01/1438
    بینک میں ڈاٹا انٹری کی دیکھ ریکھ کی ملازمت مناسب نہیں آپ دوسری ملازمت کی کوشش کریں؛ البتہ اگر دوسری ملازمت نہ ملے اور حالات بھی اچھے نہ ہوں بمجبوری عارضی طور پر تا انتظام ثانی اس ملازمت کو اختیار کرلیں، لیکن دوسری ملازمت ملتے ہی ا س کو ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند