• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607782

    عنوان:

    اسٹیشنری خریدنے کے لیے ملنے والی رقم سے چائے وغیرہ کا نظم کرنا؟

    سوال:

    میں یونیورسٹی میں ہو ں اور وہاں پر ہمیں ا سٹیشنری خریدنے کیلئے اور دفتر کی ضروری سامان کے لیے ہمیں یونیورسٹی چالیس ہزار دیتے ہیں۔ یونیورسٹی میں ہر تین ماہ بعد امتحانات ہوتے ہیں تو اکثر امتحان کے وقت ہم ڈیوٹی کی غرض سے اساتزہ مدعو کرتے ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ ہم چائے وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں ان کیلئے تو ہمیں جو یونیورسٹی چالیس ہزار روپے دیتے ہیں کیا ہمارے لئے ہہ جائز ہیں ان کے چائے پانی وغیرہ کیلے ؟

    جواب نمبر: 607782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:490-405/L=5/1443

     اسٹیشنری وغیرہ میں خرچ کرنے کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والی رقم میں آپ کی حیثیت وکیل کی ہے مالک کی نہیں ہے ؛ لہٰذا آپ اس رقم کو متعینہ مصرف ہی میں خرچ کرنے کے مجاز ہوں گے ، اپنی مرضی سے ممتحنین کی چائے وغیرہ میں خرچ کرنا آپ کے لئے جائز نہ ہوگا ۔

    الوکیل یتصرف بتفویض الموکل فیملک قدر ما فوض إلیہ بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع (6/ 25)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند