• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29424

    عنوان: میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا ، ایک فروٹ کی دکان سے انار اٹھایا اور پھر آپ ﷺ کے پیچھے چلتارہا، احترام سے میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، آپ ﷺ نے مجھے ہلایا اور فرمایا کہ انار بہت میٹھا ہے، اس پر میں نے جواب دیا کہ آپ کیسے جانتے ہیں جب کہ آپ کھائے ہی نہیں؟آپ ﷺ مسکرائے اور میں بیدار ہوگیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا ، ایک فروٹ کی دکان سے انار اٹھایا اور پھر آپ ﷺ کے پیچھے چلتارہا، احترام سے میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، آپ ﷺ نے مجھے ہلایا اور فرمایا کہ انار بہت میٹھا ہے، اس پر میں نے جواب دیا کہ آپ کیسے جانتے ہیں جب کہ آپ کھائے ہی نہیں؟آپ ﷺ مسکرائے اور میں بیدار ہوگیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 29424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 285=205-2/1432

    حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا تو بہت بڑی سعادت ہے، اللہ پاک اس کے ثمرات وبرکات سے ہمیشہ نوازتا رہے، اور خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے عقائد واعمال میں کچھ گڑبڑ اور بے احتیاطی ہے، خواب میں تنبیہ ہے کہ اپنے ظاہر وباطن کی اصلاح کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے، آپ اگر فضائل اعمال اور حیات المسلمین کو مطالعہ میں رکھیں تو ان شاء اللہ اس سے فائدہ بہت ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند