• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43893

    عنوان: سوتیلی ماں کے متعلق

    سوال: اگر کسی آدمی کی دو بیویاں ہوں اور اس آدمی کا انتقال ہو جائے لیکن اسکی ایک بیوی سے کوئی بچہ نہ ہو اور وو پریشان حال ہو تو کیا جو دوسری بیوی کے بچے ہیں ان پر اسکی ذمہ داری ہوگی اور اگر ہوگی تو کیا اتنی ہی ہوگی جتنی انکی اصل ماں کی ہوگی؟شکریہ

    جواب نمبر: 43893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161-125/H=3/1434 اگرچہ بہت سے احکام میں حقیقی والدہ کے حکم میں نہیں ہے مگر ادب واحترام اور ضروری خدمت (کہ جس کی وہ محتاج ہو) مثل حقیقی ماں ہی کے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند