عنوان: میری الحمد للہ سنت کے مطابق داڑھی ہے، لیکن کچھ عرصے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں صبح سوکر اٹھتا ہوں تو میری ڈاڑھی نہیں ہوتی اور چہرے پر چیچک نما داغ اور لال دانے نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں والدہ کو دکھاتا ہوں تو وہ کہتی ہیں کہ تمھیں کہا تھا کہ حکیم کو دکھالو۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان فرمادیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہرقسم کے شرور سے محفوظ رکھے۔ آمین
سوال: میری الحمد للہ سنت کے مطابق داڑھی ہے، لیکن کچھ عرصے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں صبح سوکر اٹھتا ہوں تو میری ڈاڑھی نہیں ہوتی اور چہرے پر چیچک نما داغ اور لال دانے نکلے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں والدہ کو دکھاتا ہوں تو وہ کہتی ہیں کہ تمھیں کہا تھا کہ حکیم کو دکھالو۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان فرمادیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہرقسم کے شرور سے محفوظ رکھے۔ آمین
جواب نمبر: 2284130-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):881=695-6/1431
ہوسکتا ہے کہ کچھ پریشانیاں پیش آئیں تو صبر واستقامت سے کام لیں، ان شاء اللہ دین پر استقامت کی برکت سے دنیا کی خیر و برکت حاصل ہوگی اور مال میں بھی اضافہ ہوگا، اس دعا کا خاص اہتمام کریں: اللھم إني أسئلک العفو والعافیة في دیني ودنیاي وأہلي ومالي۔