• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605750

    عنوان:

    والد صاحب بیمار ہیں اور ہركسی كو شك كی نگاہ سے دیكھتے ہیں‏، وہ سمجھتے ہیں كہ ہرآدمی ان كے خلاف سازش كررہا ہے؟

    سوال:

    میرا والد صاحب بیمار ہے اور بیماری ایسی ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتاہے اور کہتا ہے کہ لوگ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں گھر کے افراد پر بھی شک کرتا ہے اور ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جاتا اور اگر ہم زبردستی ڈاکٹر کے پاس لے جاے تو پھر دوایی نہیں کھاتا برائے مہربانی کوئی عمل بتا دے کہ ہماری یہ پریشانی دور ہو سکے نماز اور ذکر و اذکار کا پابند ہے نیز کسی عامل کے پاس بھی نہیں جاتا لوگ کہتے ہیں کہ اس جنات کا اثر ہے اور یا جادو ہے۔

    جواب نمبر: 605750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1268-857/B=01/1443

     صبح اور شام کو یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ أعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ہُوَ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَةِ ہُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِیْمُ (22) ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلَہَ اِلَّا ہُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ (23) ہُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنَی یُسَبِّحُ لَہُ مَا فِیْ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ (24) ایک مرتبہ، پھر قل ہو اللہ، قل أعوذ برب الفلق، قل أعوذ برب الناس۔ تین تین بار پڑھ کر اپنے اوپر دَم کرلیا کریں۔

    (۲) ہر فرض نماز کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم 100 مرتبہ پڑھ لیا کریں 40 دن تک۔

    (۳) پوری سورہٴ بقرہ ایک مرتبہ پڑھ کر بوتل کے پانی میں دَم کریں، اور اسے 40 روز تک پلائیں۔ ان شا ء اللہ ان تینوں عمل کی وجہ سے بہت قوی امید ہے کہ ہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند