• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147889

    عنوان: جہراً فجر کے بعد درود شریف پڑھنا

    سوال: ہماری مسجد میں مولانا صاحب فجر کی نماز کے بعد دعا سے پہلے سورہ احزاب آیت/ ۵۶ تلاوت فرماکر پوری مسجد میں جہراً درود شریف پڑھتے ہیں اور یہ ابھی محلے کی دوسری مسجد میں بھی شروع ہوگیا ہے ۔ مہربانی کرکے قرآن و حدیث سے اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 147889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 535-513/SN=5/1438

    فجر (یا کسی دوسری نماز) کے بعد جہراً درود شریف پڑھنے کا معمول قابلِ ترک ہے، علماء نے اس طرح کے معمول کو بدعت لکھا ہے۔ في إمداد الاحکام نقلاً عن فتاوی عبد الحيّ: ولیحذروا جمیعاً بالذکر والدعاء من الصلاة إن کان في جماعة فإنہ ذلک من البدع (امداد الاحکام: ۱/۲۱۵، ط: زکریا) آپ اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر یہ معمول آہستہ آہستہ بند کرانے کی کوشش کریں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند