• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607271

    عنوان:

    مختلف المراتب ائمہ کی تنخواہیں یکساں ہونی چاہیے یا الگ الگ؟

    سوال:

    امید ہے کہ آپ حضرات بخیر وعافیت ہوں گے ۔ عرض یہ ہے کہ ہمارے شہر میں ایک تنظیم کے ماتحت 10 مساجد ہیں، ان میں مختلف حیثیتوں کے ائمہ حضرات یعنی مفتی عالم اور حافظ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، سوال یہ کہ ان ائمہ حضرات کی تنخواہ میں ان کے مراتب علمی کا لحاظ کیا جائیگا یا نہیں،؟ کیا حافظ و عالم اور مفتی کو ایک ہی تنخواہ دینا چاہئے یا ان کے مراتب کے لحاظ سے تنخواہ دینی چاہئے ؟ اس بابت شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جواب دیکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:76-45/H-Mulhaqa=4/1443

     آپ کے شہر میں کسی تنظیم کے تحت جو ۱۰/ مساجد ہیں ، اُن میں جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ائمہ حضرات ہیں، یعنی: بعض عالم، مفتی اور حافظ تینوں ہیں، بعض صرف عالم وحافظ ہیں اور بعض صرف حافظ ہیں اور اسی فرق کے ساتھ اُن کی افادیت وخدمات ہیں، یعنی: جو ائمہ حضرات عالم، مفتی اور حافظ تینوں ہیں، اُن کی افادیت وخدمات دوسروں سے زیادہ ہیں تو تنخواہ میں اُن کی صلاحیت،افادیت اور خدمت کا فرق بھی ملحوظ ہونا چاہیے، سبھی ائمہ حضرات کو بہر صورت ایک ہی تنخواہ نہیں دینی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند