• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63370

    عنوان: قبرستان کے اوپر چھت بناکر اس پر نماز جنازہ ادا کرنا کیسا ہے؟

    سوال: قبرستان کی اُوپر اگر چھت لگائی جائے اور اس کو بطور جنازگاہ استعمال کیا جائے تو جائز ہے یاناجائز؟

    جواب نمبر: 63370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-432/M=5/1437 قبرستان کے اوپر چھت بنانے کی ضرورت اور مجبوری کیا ہے؟ قبرستان تدفین موتی کے لیے وقف ہوتا ہے، اسی مقصد میں اس کا استعمال ہونا چاہیے، قبرستان اگر کشادہ ہو اور خالی جگہ میں جہاں سامنے قبریں نہ ہوں نماز جنازہ پڑھ لی جائے تو گنجائش ہے؛ لیکن مستقلاً دائمی طور پر قبرستان میں جنازہ گاہ بنانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند