• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3468

    عنوان:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں کے خواب میں آنا اور ان کو گلے لگانا ممکن ہے؟

    سوال:

    کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں کے خواب میں آنا اور ان کو گلے لگانا ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 3468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 726/ ج= 720/ ج

     

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں کے خواب میں آنا ممکن ہی نہیں بلکہ واقع بھی ہے، بہت سی عورتوں نے خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، اس لیے اس میں تو کوئی استبعاد ہی نہیں، رہا خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں کو گلے لگانا، تو اس میں بھی کوئی استبعاد نہیں، اور یہ ممکن ہے کیوں کہ خواب ایک غیراختیاری امر ہے، خواب میں کچھ بھی دیکھنا ممکن ہے البتہ خواب کی تعبیر کبھی ظاہری خواب سے بالکل مختلف ہوسکتی ہے اسی طرح کبھی خواب دیکھنے والے کے احوال کے اعتبار سے تعبیر بتائی جاتی ہے جو کبھی اچھی اور کبھی خراب بھی ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند