متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 2560
فسادات میں کبھی ایسا واقعہ پیش آجاتاہے کہ ایک شخص اپنی بیوی/ بہن / ماں کے ساتھ ہے اور کافروں نے انہیں گھیر لیاہے، ان کا ارادہ ان عورتوں کی عصمت دری کرناہے تو اس شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ جب کہ اس کے پاس ان عورتوں کو قتل کرنے اور شہید ہونے یا فتح پانے تک کافروں سے لڑائی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اس صورت حال میں وہ شخص کیا کرے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 256016-Oct-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1167/ ج= 1166/ ج
جی ہاں ایسے حالات میں لڑکر جان دیدے اور شہید ہوجائے، اسلام کی تعلیم یہی ہے۔ تفصیل کا موقع نہیں ہے۔ من قتل دون نفسہ فھو شہید․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا مسلمان باقی رہنے کے لیے نام تبدیل کراناضروری ہے؟
1694 مناظرایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ٹیکسی میں جارہا ہوں اور یہ بالکل بھری ہوئی ہے۔میں کچھ کام کے لیے نیچے جھکا۔ جب میں اپنی سیٹ کی طرف واپس ہوا تو میں نے دیکھا کہ ایک خوبصورت لڑکی میری سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہ اوپر کھڑی ہوئی اور میں وہاں بیٹھ گیا اور وہ میرے اوپر بیٹھ گئی۔ اس وقت میں بہت زیادہ خوش ہوگیا، میرے پاس بتانے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ میں کتنا زیادہ خوش تھا۔ جب میں بیدار ہوا تواس خواب کی خوشی کئی دنوں تک برقرار رہی۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1501 مناظرخواب میں تابوت دیکھنا
4517 مناظران شاء اللہ میں نے (16/اپریل 2009) کے دن
جماعت میں (چالیس دن) کا پختہ ارادہ کیا ہوں او رمیرے کئی دوست بھی چل رہے ہیں۔ لیکن
میرے والدین مجھے نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔ کہتے ہیں گھر کا کام کون کرے گا (میں ایک
ہی اکیلا لڑکا ہوں اورتین بہنیں ہیں) اور میرے والدبھی ہیں (59سال کے) میں کیا
کروں میری مدد کیجئے۔ وہ صرف تین دن کے لیے راضی ہیں اس سے زیادہ کے لیے نہیں۔ اور
گھر میں ٹی وی کا ماحول رہتا ہے سنتے نہیں جب میں کہتا ہوں کہ مت دیکھو ٹی وی بہت
خطرناک گناہ ہے۔ (میں اپنے گھر والوں کا دل نرم کرنے کے لیے کیا کروں)؟ (۲)چہرہ پر نور آنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا
برائے کرم بتائیں؟ (۳)دانت
میں سے خون آتا ہے کئی مہینوں سے وضو کے وقت بہت پریشانی ہوتی ہے۔ کسی وقت یہ
ہوتاہے کہ میں چار سے پانچ مرتبہ وضو کرتا ہوں لیکن ہاتھ دھوتے وقت خون نکل جاتا
ہے ڈاکٹر کو بتایا تو انھوں نے ٹیوب، دوا دیا لیکن اس سے بھی کام نہیں ہورہاہے۔
برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟