• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 38389

    عنوان: کیا یزید صحابی تھے

    سوال: کیا ہم یزید کو صحابی کہہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 985-810/B=6/1433 یزید صحابی نہ تھے بلکہ صحابی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بارگاہ نبوی کے امین، کاتبِ وحی کے لڑکے تھے، یعنی تابعی تھے۔ حضرت دِحیہ کلبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاص شاگرد تھے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے بعد یزید خلیفہ ہوئے تھے، قسطنطنیہ کی جنگ میں شریک ہوئے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جنگ میں شریک ہونے والوں کے لیے مغفورٌ لہم بخشے بخشائے ہوئے کی خوشخبری دی ہے، شیعوں نے ان کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈے کیے ہیں انھیں فاسق، فاجر اور قاتل حسین تک کہتے ہیں حالانکہ صحیح اور راجح روایت سے تو ان کا فسق وفجور ثابت نہیں۔ ہمیں خاموش رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند