• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24276

    عنوان: کچھ دن قبل میں نے خواب دیکھا کہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کررہا تھا، میں نے اپنے گھر کے کچھ افرادکو بھی دیکھے۔کسی نے کسی جانب یا راہ کی طرف بتاتے ہوئے کہا کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ادھر پاسکتے ہو؟ اس سے زیادہ خواب کے بارے میں مجھے کچھ یاد نہیں ہے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: کچھ دن قبل میں نے خواب دیکھا کہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کررہا تھا، میں نے اپنے گھر کے کچھ افرادکو بھی دیکھے۔کسی نے کسی جانب یا راہ کی طرف بتاتے ہوئے کہا کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ادھر پاسکتے ہو؟ اس سے زیادہ خواب کے بارے میں مجھے کچھ یاد نہیں ہے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 24276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1626=1198-8/1431

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ حضرات صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سچی محبت وعقیدت اور ان حضرات رضی اللہ عنہم کے نقش قدم پر چل کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تک پہنچنا ممکن ہے اورحضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے منحرف ہوکر یا ان سے بغض عداوت رکھتے ہوئے، راہِ حق پر اپنے آپ کو گامزن سمجھنا نفس وشیطان کا دھوکہ ہے، اللہ پاک اہل اسلام کے ایمان واعمال کی حفاظت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند