• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65906

    عنوان: میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ بعض آدمی اپنی ہی نجاست لے کر تھال میں جا رہے ہیں

    سوال: میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ بعض آدمی اپنی ہی نجاست لے کر تھال میں جا رہے ہیں جو ادھر ادھر گر رہی ہے اور ان کے اوپر بھی، میں بہت زیادہ کراھیت محسوس کر رہی ہوں، میرے استاد محترم فرماتے ہیں کہ یہی حال ہماری طالبات کا ہے ، پھر استاد صاحب نے مجھے ذمہ داری دی کہ میں طالبات کو کہو کہ وہ اپنی نجاست کی تھال لے کر فلاں پلاٹ میں ڈال کر پھر گھر جائیں گی،(واضح رہے کہ یہ پلاٹ کراچی میں ہے اور اس کا ذکر کچھ دن پہلے گھر میں ہو رہا تھا)

    جواب نمبر: 65906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 848-839/N=8/1437 آج کل مال و دولت کی ضرورت سے زیادہ محبت عام ہوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ مال کمانے اور حاصل کرنے میں جائز، ناجائز کی فکر کم کرتے ہیں ؛ اس لئے اس کی اصلاح کی ضرورت ہے، ہر مسلمان کو چاہئے کہ اصل آخرت اور اعمال آخرت کی طرف توجہ و دھیان دے اور دینا سے لگاوٴ صرف بقدر ضرورت ہو، دل میں اس کو بہت زیادہ جگہ نہ دی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند