• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607136

    عنوان:

    جلسہ کے موقع پر کھانے کا نظم مسجد میں کرنا؟

    سوال:

    حضرات مفتیان کرام ، درج ذیل مسئلہ میں شریعت اسلامی کیاحکم دیتی ہے کہ دینی جلسہ مسجد کے باہر کرنا اور جلسے میں آنے والوں مہمانوں کے کھانے پینے کا انتظام مسجد میں کیا جائے تو کیا ایسا کیا جا سکتاہے ؟قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا حکم واضح فرما کر ممنون ومشکور فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 607136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:359-247/L=3/1443

     مسجد میں کھانے کا نظم کرنے سے آدابِ مسجد کی رعایت دشوار ہوتی ہے ؛ اس لیے مناسب یہی ہے کہ جس طرح جلسہ کا انتظام خارجِ مسجد ہوتا ہے اسی طرح مہمانوں کے کھانے کا انتظام بھی خارجِ مسجد پنڈال وغیرہ لگاکر کرلیا جائے ۔لأن تعظیم المسجد واجب. (بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع 7/ 60)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند