• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175022

    عنوان: استخارہ كے خواب میں سانپ اور بچھو نظر آنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے استخارہ کیا ہے ، لڑکے کا نام عاطف ہے اور لڑکی کانام مرسلین معظم ہے، پہلے دن خاموشی رہی خواب میں، دوسرے دن سانپ اور بچھوددیکھا ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں کہ مثبت کی طرف اشارہ ہے یا منفی کی طرف ؟

    جواب نمبر: 175022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 202-168/D=03/1441

    استخارہ کس مقصد کے لئے کیا گیا تھا؟ اگر شادی وغیرہ کے لئے استخارہ کیا گیا ہو تو یہ مستحب ہے اور استخارہ کے لئے بہتر ہے سات دن تک کیا جائے لیکن استخارہ کے جواب میں خواب دکھنا ضروری نہیں اور خواب دِکھ بھی گیا تو اس سے مثبت یا منفی کا اشارہ نکالنا بھی کوئی شرعی چیز نہیں ہے اور اس میں غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ استخارہ درحقیقت معاملہ اللہ تعالی کے حوالہ کرکے ان سے خیر کی رہنمائی طلب کرنا ہے جس کے لئے دل کا رجحان اور میلان ذریعہ ہوتا ہے یعنی استخارہ کرنے کے بعد جو پہلو منجانب اللہ بہتر ہوگا اس طرف دل کا رجحان اور میلان ہونے لگے گا۔ بس اسی کو اختیار کر لینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند