• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 595

    عنوان: ہرموقعے کی دعا کس کتاب میں ملے گی؟

    سوال:

     (1) موقع محل کی دعا یاد کرنے کی بہترین کتاب کون سی ہے جس میں سب سے زیادہ دعا ئیں ہوں؟ اس کتاب کا نام بتادیں۔

    (2) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹوں کے کیا کیا نام رکھے تھے؟ مجھے اپنے بچوں کا وہی نام رکھنا ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 330/ن=308/ن)

     

    (1) اردو میں مقبول و مسنون دعائیں ۔اورعربی میں *کتاب الاذکار*

    (2) زیادہ معتبر قول یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تین صاحبزادے تھے، قاسم، عبد اللہ جن کو طیب و طاہر کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ ابراہیم (سیرة المصطفی :3/364دیو بند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند