• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65115

    عنوان: مجھے خواب آیا کہ مولانا جلال الدین رومی رحمة اللہ کچھ اشعار پڑھ رہے ہیں

    سوال: آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین۔حضرت میں ایک گناہ گار عورت ہوں میرا اصلاحی تعلق حکیم اختر رضی اللہ عنہ کے خلیفہ سے ہے .میرا کچھ دن سے یہ معاملہ ہے کہ میں خواب میں حد سے زیادہ پانی دیکھتی ہوں ایک دن مجھے خواب آیا کہ مولانا جلال الدین رومی رحمة اللہ کچھ اشعار پڑھ رہے ہیں وہاں سمندر یا دریا ہے جس کے ایک طرف گلیشیر ہے جو پگھل کر اس دریا میں آ رہا ہے وہاں کچھ لوگ ہیں جو مجھے کہتے ہیں کہ تم اس کشتی میں سوار ہو جاو میں ڈرتی ہوں کہ کہیں ڈوب نہ جاوں۔پہر میں اس میں سوار ہو جاتی ہوں اس پانی میں کشتی اتنی تیزی سے چلتی ہے کہ پانی کے چھینٹے اڑنے لگے میں نے پہر خواب دیکھا کہ اتنی زیادہ بارش ہو رہی ہے میں اپنے کزن اور بہائی کے ساتھ ہوں پانی کی اونچائی اتنی زیادہ ہے کہ سر سے پاؤں تک ہم پانی میں ڈوب گئے لیکن نقصان نہیں پہنچا میں نے پہر خواب دیکھا کہ بارش بہی ہے دریا یا تالاب ہے جس کا پانی صاف ہے مجھے شاید کوئی پار ہونے سے منع کرتا ہے میں پار ہو گئی۔ بارش مسلسل جاری ہے ۔آگے ایک دروازہ ہے ….براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 65115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 759-759/M=8/1437 بہتر ہوتا کہ جن بزرگ سے اصلاحی تعلق ہے ان سے خواب بیان کرکے تعبیر معلوم کرتے بہرحال خواب اچھا ہے اشارہ ہے کہ معرفت کی کشتی پر آپ سوار ہوگئی ہیں، ایمان وعمل کی قوت نصیب ہوگی، دنیا کے تھپیڑوں سے نقصان نہیں پہنچے گا اور بارش یا دریا تالاب کا صاف پانی نظر آنا یہ نعمت اور خیر کا باعث ہے، فرائض وواجبات کی ادائیگی، اتباعِ سنت کا اہتمام اور اپنے شیخ کے معمولات کی پابندی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند