• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604502

    عنوان:

    بچوں کو اسکول سے ملنے والے اناج، دال چاول اور غلہ کا حکم

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ پہلے اسکولوں میں تمام بچوں کو حکومت کی طرف سے مڈڈے میل کے نام سے کھچڑی تقسیم کی جاتی تھی وہ اس لئے کہ کوئی بھی بچہ بھوکا نا رہے۔ اب کرونا مہاماری کی وجہ سے اسکولیں بند ہیں ایسے میں تمام بچوں کو کچے چاول، چنا اور دال تقسیم کیے جاتے ہیں تو اس صورت میں کیا یہ تمام چیزیں گھر کے سب افراد استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 772-834/M=01/1443

     اگر چاول، چنا، دال وغیرہ یہ چیزیں حکومت کی جانب سے بطور خاص اسکول میں پڑھنے والے نابالغ بچوں کو دی جاتی ہیں تو ان چیزوں کا استعمال بچوں کے لیے ہی ہونا چاہئے، گھر کے دیگر افراد کے لیے استعمال درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند