• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 179806

    عنوان: کیا اسلام میں انبریڈنگ کی کوئی حقیقت ہے؟

    سوال:

    کیا اسلام میں انبریڈنگ کی کوئی حقیقت ہے؟فتوی آئی ڈی نمبر (179375 )

    انبریڈنگ کا مطلب سائنس میں یہ ہے کہ کسی مخلوق (انسان و حیونات ) کا اپنے قریبی یعنی رشتہ داروں میں شادی کرنا اور جماعی رشتہ قائم کرنا ، تفصیل یوں ہے کہ سائنس کہتی ہے کہ اگر دو نسل انبریڈ کرے تو اولاد کمزور پیدا ہوتی ہے ، مثال یہ کہ ایک لڑکا کا اپنی قریبی رشتہ دار سے یعنی خالہ زاد بہن سے نکاح ہوا، اور پھر ان کی اولاد ہوئی اور آگے چل کر وہ اولاد کی اولاد آپس میں رشتہ قائم کرے اور ان سے جو اولاد پیدا ہوگی ، وہ اکثریت کمزور ہوتی ہے ، یہ سائنس کہتی ہے، تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا شریعت میں اس کی کوئی حقیقت ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 17980610-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:39-17/B=01/1442

     شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند