• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2793

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ ایک تالاب کے کنارے ہم اپنے مدیر کے ساتھ ہیں ، میں نے اس سے روپئے طلب کیا تو ...

    سوال:

    میں نے خواب دیکھا کہ ایک تالاب کے کنارے ہم اپنے مدیر کے ساتھ ہیں ، میں نے اس سے روپئے طلب کیا تو اس نے مجھے دیدیااور تالاب پر ہی تھے کہ قطر کے کچھ لڑکوں نے ایک لڑکے کو ڈوبا کر مار ڈالا۔ صبح مجھے مدیر نے روپئے بھی دیدیا اور میں نے بہن کے گھر فون کیاتو معلوم ہواکہ ایک لڑکے کی موت ہوچکی ہے تو اس طرح سے ہمارے دونوں خواب پورے ہوئے ۔ براہ کرم، اس کی پوری وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 2793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 79/ ھ= 60/ ھ

     

    آپ کے خواب میں جو امور دکھلائے گئے وہ صبح کو ظاہر ہوگئے مزید تعبیر یا وضاحت کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند