• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61986

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: آپ نے میرے سوال # 60818 میں میرے خواب کی تعبیر بتائی تھی۔ اللہ کا لاکھوں لاکھ شکر ہے کہ میں خیروعافیت کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کر کے چند دن پہلے وطن واپس لوٹا ہوں۔ کل رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی شہر میں ہوں پر یاد نہیں کہ کہاں ہوں۔دیکھتا ہوں کہ شاید بارش کی وجہ سے ایک سیلابی ریلہ آرہا ہے جو اپنے ساتھ ملبہ بھی ساتھ لا رہا ہے ۔ میں اس سے بچنے کیلیے بھاگتا ہوں اس موقع پر میرے والد مرحوم مجھ سے شاید کچھ کہتے ہیں جو مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں پھر منظر تبدیل ہوتا ہے اور میرا ایک انتھائی قریبی دوست جو امریکہ میں ہے مجھے فون پر کہتا ہے کہ "مکہ یا حرم جا کر فلاں بندے سے ملو تو وہ تمہارا کنا ڈا کا ویزا لگوانے میں مدد کرے گا البتہ کرنا سب کچھ تم نے ہی ہے اور فارم بھی تم نے ہی بھرنا ہے بس وہ بسم اللہ یا دعا لکھے گا (یا شاید ) پڑھے گا" یہ سن کر میں اس سے کہتا ہوں کہ "ٹھیک ہے چلا جاونگا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ویسے بھی میرا تو سعودی عرب کا پانچ سال کا ویزا تو لگا ہوا ہی ہے (حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے ) پھر منظر تبدیل ہوتا ہے اور میری اپنے پرانے محلے کی سیڑیوں پر ایک صاحب سے ملاقات یا سلام دعا ہوتی ہے (حقیقت میں ان سے سالہا سال سے نہیں ملا ) جو ایک لمبا عرصہ سعودی عرب میں نوکری کی غرض سے رہے اور پھر امریکہ بھی گئے

    جواب نمبر: 61986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 46-63/H=2/1437-U (۱) اللہ پاک حج کی برکات سے ہمیشہ نوازتا رہے دنیا وآخرت میں سعادت سے مالا مال فرمائے آمین۔ (۲) ماشاء اللہ اچھا خواب ہے والدِ مرحوم اور دیگر اعزہ کو دعا وایصالِ ثواب میں ہمیشہ یاد رکھیں اور تعبیر یہ ہے کہ حلال روزی برکت والی سہولت کے ساتھ ان شاء اللہ میسر ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند