• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148710

    عنوان: فضائل كے واقعات كے بارے میں؟

    سوال: فضائل اعمال کے اس واقعہ پہ غیر مقلدین کا اعتراض ہے کہ ایسا کرنا ممکن ہی نہیں ہے اور یہ من گھڑت کہانی مولوی زکریا نے لکھ دی ہے ،ایک سید صاحب کا قصہ لکھا ہے کہ بارہ دن تک ایک ہی وضو سے ساری نمازیں پڑھیں اور پندرہ برس مسلسل لیٹنے کی نوبت نہیں آئی، کئی کئی دن ایسے گزر جاتے کہ کوئی چیز چکھنے کی نوبت نہ آتیں۔فضائل اعمال ’ فضائل نماز باب سوم صفحہ 360،برائے مہربانی اس کا تحقیقی و تنقیدی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 148710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 448-390/Sd=6/1438

    اللہ کے خاص بندوں سے مذکورہ واقعات کا صدور ممکن ہی نہیں؛ بلکہ ثابت ہے، اس طرح کے خلاف ظاہر واقعات اگر کسی ولی سے صادر ہوں، تو اسی کانام کرامت ہے ، جس کے بارے میں جمہور علماء متفق ہیں کہ اولیاء سے کرامات کا صادر ہونا حق اور ثابت ہے، اُس کو محض اس بنیاد پر جھٹلانا کہ وہ ہماری فہم اور عقل کے اعتبار سے ناممکن ہے، یہ ایمان کی کمزوری ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند