• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51581

    عنوان: جو اسلام میں نیا شامل ہوتاہے تو اس کی غیر مسلم میں کمائی ہوئی دولت اسلام میں آنے کے بعد جائز ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو وہ اس کا کیا کرے؟

    سوال: جو اسلام میں نیا شامل ہوتاہے تو اس کی غیر مسلم میں کمائی ہوئی دولت اسلام میں آنے کے بعد جائز ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو وہ اس کا کیا کرے؟

    جواب نمبر: 51581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 643-582/B=5/1435-U ایمان لانے سے قبل غیرمسلم جائز وناجائز اور حرام وحلال کا پابند نہیں ہوتا ہے وہ جس طرح سے بغیر ظلم کیے ہوئے کمائے وہ اس کے لیے جائز رہتا ہے، اسلام لانے کے بعد بھی وہ کمائی اس کے لیے جائز رہتی ہے، وہ اپنے سب ہی کاموں میں استعما ل کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند