• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149714

    عنوان: کیا چچی محرم ہے؟

    سوال: زید کے چچا کی قوت باہ کمزور ہے اور زید کی چچی کافی پریشان رہتی تھی، زید نے ان سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے ساری باتیں کھل کر زید کے سامنے بیان کردی، اب زید یہ چاہتا ہے کہ اپنے چچا کا علاج کروائے لیکن چچا کو یہ بات معلوم نہ پڑے کہ میرا علاج زید کروا رہا ہے جس کے لیے چچی سے ان کی بیماری کے تعلق سے بات کرنا ضروری ہے تو کیا مذکورہ صورتوں میں زید کا اپنی چچی سے چچا کی بیماری کے متعلق بات کرنا مناسب ہے؟ براہ کرم جواب سے جلد از جلد آگاہ فرمائیں تاکہ اگر زید کوئی گناہ کررہا ہو تو اس سے بچ جائے۔

    جواب نمبر: 149714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 826-716/H=7/1438

    چچی محرمات میں سے نہیں نہ ہی زید چچی کا محرم شرعی ہے مذکورہ فی السوال باتیں چچی سے کرنا زید کے لیے جائز نہیں کوئی ضرورت پیش آئے تو پس پردہ یا بذریعہ فون معالج معلوم کرلے کہ اس میں کچھ حرج شرعاً نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند