• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 15310

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہوں اور بہت پیاری بارش ہورہی ہے اور میرے کمرہ میں (میرا کمرہ پہلی منزل پر ہے) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہیں، سفید شلوار، قمیص میں اور سر مبارک پر سفید عمامہ ہے۔ قد میں کافی اونچے ہیں اورچہرہ مبارک کا رنگ گندمی ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1479=1206/د

    مباک خواب ہے، ان شاء اللہ اتباع سنت کی برکات ظاہر ہوں گی، احکام شریعت کی پابندی اوراتباع سنت کا اہتمام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند