• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46644

    عنوان: کیا اپنا یا دعوت کا کھانا کھاتے وقت سلام کیا جاسکتاہے یا کوئی سلام کرے تو کیا اس کا جواب دیا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا اپنا یا دعوت کا کھانا کھاتے وقت سلام کیا جاسکتاہے یا کوئی سلام کرے تو کیا اس کا جواب دیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 46644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1054-1054/M=9/1434 جب کھانے والا کھانے کے عمل میں مشغول ہو یعنی لقمہ منھ میں ہو تو اس وقت سلام کرنا مکروہ ہے، چاہے اپنا کھانا کھارہا ہو یا دعوت کا کھانا ہو، اور اگر کوئی اُس حالت میں سلام کردے تو جواب دینا واجب نہیں۔ یکرہ السلام علی العاجز علی الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ أو شرعًا کالمشغول بالصلاة وقراء ة القرآن ولو سلم لا یستحق الجواب اھ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند