• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156015

    عنوان: مجھے خواب بہت زیادہ آرہے ہیں

    سوال: حضرت، میرے شوہر دو سال سے دوبئی میں ہیں، کچھ مہینوں سے مجھے ایسے خواب بہت زیادہ آرہے ہیں کہ (مجھ سے میرے شوہر کے علاوہ کوئی اور مستفید ہوتا ہے) اور (میری شادی کسی اور کے ساتھ ہور ہی اور وہ بھی مجھ سے مستفید ہورہا ہے) ایسا کہ مجھ کو غسل کی ضرورت محسوس ہورہی ہے، ایسے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:172-132/N=3/1439

     آپ سونے کے وقت آیت الکرسی، سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس : تین تین مرتبہ اور سورہٴ نوح ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں، إن شاء اللہ ان شیطانی خوابوں کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔ اور اگر چند روز عمل کے بعد بھی فائدہ نہ ہو تو کسی اچھے، معتبر ودین دار عامل سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند