• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603154

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک گھر میں موجود ہوں اور مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے 

    سوال:

    مجھے اپنے خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے ۔ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک گھر میں موجود ہوں اور مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ میرا اپنا گھر ہے اور اس گھر میں میرے گھر والے بھی موجود ہیں اور میرے گھر کا سامان بھی موجود ہے ۔ لیکن کچھ دیر کے بعد میرے گھر کی چھت بھی غائب ہوجاتی ہے اور گھر کی تمام دیواریں بھی گر کے غائب ہوجاتی ہیں۔ اور گھر کا کافی سامان بھی غائب ہوجاتا ہے اور بہت کم سامان رہ جاتا ہے ۔ اور مجھے اپنی فکر تو محسوس نہیں ہورہی ہے لیکن مجھے یہ فکر بہت زیادہ ہو رہی ہوتی ہے کہ میں اپنے گھر والوں کو اور اس سامان کو جو رہ گیا ہے کسی طرہ کوشش کر کے محفوظ گھر میں منتقل کر دوں۔ اور اسی کیفیت میں میری آنکھ کھل گئی۔ لیکن آنکھ کھلنے کہ باوجود میں بہت دیر تک بہت زیادہ فکر کی کیفیت میں رہا اور میرا جسم بھی بہت دیر تک گرم محسوس ہوتا رہا۔ پھر کچھ دیر بعد میری حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔

    جواب نمبر: 603154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 658-450/B=07/1442

     اس خواب میں یہ اشارہ ہے کہ آپ کی دینداری میں کمی معلوم ہوتی ہے۔ آپ دین کے تمام فرائض و واجبات کو بجا لانے کی کوشش کریں۔ بالخصوص نماز کا زیادہ اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند