• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37041

    عنوان: کسی کا مرنا خواب میں کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کسی کا مرنا خواب میں کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 37041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 372=170 خواب میں مرنا ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے پر دال ہے، کبھی یہ شیطانی خواب بھی ہوتا ہے، اس لیے سونے سے پہلے باوضو ہوکر اور آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیرکر سونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند