• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2894

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میر ا گھر ہے ، لیکن حقیقت میں جس گھر میں ہوں اس طرح نہیں ہے، بس یہ محسوس ہورہاہے کہ میرا گھر ہے ، وہاں تھوڑی سی زمین کچی جیسے پودے لگانے کے لیے چھوڑدی گئی ہے، وہاں ایک سفید رنگ کا سانپ ہے جس کی لمبائی تقریبا ۴/۵ فٹ ہے جبکہ اس کی موٹائی ۳/۴ انچ ہے ، میں سانپ کو اس کودیکھ کر پکڑنا چاہ رہاہوں۔ میرے گھر والے مجھے منع کررہے ہیں جب کہ میں اس کو پکڑ کر کسی کو دینے یا بیچنے کا ارادہ کررہاہوں ۔ پہلے میں نے اسے دم کی طرف سے پکڑا پھر سوچا کہ کسی پلاسٹک کی تھیلی میں اس ے بند کر دوں گا اور تھیلی میں چھوٹی چھوٹی سوراخ شروع کرتاہوں اور تھیلی میں ڈال دیتاہوں، لیکنمیں نے اس کا سر نہیں ڈالا، اسے لوہا سے دبا دیا اور پھر اس کے دانت اپنے گھر والوں کو دکھایا کہ دیکھو کس طرح سوئی کی طرح اس کے دانت ہیں۔ اس کے دانت بہت باریک باریک تھے ۔ پھر میں اس کے دانت توڑنے لگا ، ۳/۴ دانت توڑے تھے کہ خیال آیا کہ اس کے دانت توڑدوں گا تو یہ کھائے گا کیسے ؟ پھر میں نے دانت توڑنا بند کردیا اور میرا ارداہ سانپ کو بیچنے یا کسی کودینے کا ہو ا تاکہ وہ اس کی دوائی بنا لے گا۔ یا د رہے کہ سانپ کا رنگ سفید تھا ا ور اس کے ۴/۵ دانت میں توڑدئیے تھے ۔ براہ کرم، اس کی تعبیربتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 127/ ھ= 80/ ھ

    تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ حلال مال ملے گا اور اس سے فائدہ بھی ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند