متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 2857
786 کی کیا حقیقت ہے؟ کیا اسے بسم اللہ کی لکھا جاسکتا ہے؟
786 کی کیا حقیقت ہے؟ کیا اسے بسم اللہ کی لکھا جاسکتا ہے؟
جواب نمبر: 285701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 93/ ل= 94/ ل
786 نمبر آیت کریمہ بسم اللہ پر دال ہے، اور آیت کریمہ کا واجب الاحترام والتعظیم ہونا اور اس کو موقع اہانت و ذلت سے بچانا شرعاً واجب ہوتا ہے اورخط وغیرہ عام تحریرات عموماً ہرجگہ پڑی رہتی ہیں اگر آیت کریمہ لکھی جائے تو اس کا موقع ذلت واہانت بلکہ مواقع نجاست تک میں پڑجانا ظاہر ہے اس لیے اگر کوئی شخص اس آیت کریمہ کو موقع ذلت واہانت میں پڑنے سے بچانے کی نیت سے بجائے آیت کریمہ کے ۷۸۶ لکھ دے تو الأمور بمقاصدھا کے مطابق بلاشبہ جائز رہے گا۔ (نظام الفتاویٰ: ج۱ ص۳۹۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں کے خواب میں آنا اور ان کو گلے لگانا ممکن ہے؟
3418 مناظرگھر كے افراد سمجھانے بجھانے كے باوجود عمل نہ كریں تو كیا كرنا چاہیے؟
889 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ کی چوتھے نمبر کی انگلی میں کتے نے کاٹ لیا ہے۔ اس کے تھوڑے دیر بعد ایک بلی آتی ہے اور وہ مجھے کاٹ لیتی ہے۔ پورا خواب تویاد نہیں ہے لیکن مجھے صرف یہی یاد رہا ہے۔ برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ خواب کی تعبیر کیا ہے؟
(۲) مفتی صاحب میرے گھرمیں میری ممی کی رمضان کے آخری ہفتہ سے طبیعت خراب ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے لیکن اب وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگی ہیں۔ رمضان میں پہلے پیرالائسس ہوا تھا اور اب بہکی بہکی باتیں کرنے لگی ہیں۔ ہم چار بہنیں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوگئی ہے اور بھائی کوئی نہیں ہے۔ہم لوگوں کا روتے روتے برا حال ہے اور صرف امی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ کبھی تو چیخیں مارنے لگتی ہیں، روتی ہیں، بہکی باتیں کرنے لگتی ہیں۔ بے وجہ ہنسنے لگتی ہیں ۔ اب ان کا سکریٹک علاج ہولی فیملی دہلی میں شروع ہوا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ ہم سے کیا غلطی ہوئی ہے، میری امی کو کیا ہو گیا ہے اور آپ سبھی لوگ تو اللہ کے بہت قریب ہیں۔ ............
1773 مناظرجناب اللہ مجھ پر اور تمام امت محمد یہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحم فرمائے آمین۔ پچھلے سال مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بہت شوق ہوا تھا (گو ابھی بھی یہ شوق جوں کا توں ہی ہے) اس سلسلہ میں میں نے خوب دعائیں کی اور درود بھی پڑھے اور مجھے ایک خواب بھی آیا مگر ڈراؤنا تھا۔ اس دن سے میری یہ حالت ہے کہ نہ میں وہ خواب بھول پارہی ہوں نہ چین پارہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس کی وضاحت فرمائیں اور مجھ گناہ گار کی مدد فرماویں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے دیکھا ایک کالا کمرہ ہے اس میں ہر کوئی کالے کپڑے پہنے ہوئے ہے زیادہ تر عورتیں تھیں۔ میں اور میرے شوہر اندر جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں اور میرے شوہر شوق کے مارے اندر جاتے ہیں تو وہاں کے تخت پر ایک آدمی کالے کپڑے پہنے بڑے ٹھاٹ سے بیٹھا ہوتا ہے جس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم ہی تو کہتی ہو کہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں لے سکتا ۔میں کہتی ہوں کہ ہاں مگر یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک پڑھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہو ہی نہیں سکتے۔ مگر میرے شوہر واپس اپنی بات دہراتے ہیں او رمیں مان جاتی ہوں مگر دل سے نہیں مانتی ہوں۔پھر اعلان ہوتاہے کہ اب سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کریں گے تو میں منع کردیتی ہوں اور اپنے شوہر سے کہتی ہوں دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو سجدہ جائز نہیں۔ اتنے میں سب مجھے زور دیتے ہیں کہ میں سجدہ کروں مگر میں نہیں کرتی نہ ہی اپنے شوہر کو کرنے دیتی ہوں۔ مگر سب کرتے ہیں اور میں اپنے شوہر سے رو کر کہتی ہوں کہ اب آپ یہاں سے چلیں اور ان کا ہاتھ کھینچتی ہوں اور وہ بھی کہتے ہیں کہ ہاں چلو اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا اس وقت یہ حال تھا کہ میں دل میں یہی سوچ رہی تھی کہ اب میں گناہ گار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق نہیں پالوں گی مگر صبح ہوتے ہی شوق نہ پالنے والی بات پر اللہ رب العزت سے معافی مانگی۔ آج اس خواب کو کئی مہینے گزر چکے ہیں مگر میں اس خواب کی ہولناکی ابھی تک اپنے دل او ردماغ میں محسوس کررہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس عذاب سے نجات دلانے میں میری مدد فرمائیں۔ خدا کے لیے میری مدد فرمائیں میں ایک عجیب قسم کی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ماشاء اللہ میری دو چھوٹی بچیاں بھی ہیں جو کہ میری بے چینی کی وجہ سے تنگ ہورہی ہیں۔ اپنا یہ خواب کسی کو بتانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ آج بڑی مشکل سے آپ کو یہ لکھ رہی ہوں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے۔
1546 مناظرناجائز ملازمت چھوڑنے كا طریقہ اور حلال رزق كے لیے وظیفہ؟
1337 مناظرمجھے ایک خواب کی تعبیر پوچھنی ہے جو میں نے تہجد کے وقت دیکھا تھا۔ میں کسی دوکان یا میلہ میں گئی جہاں بہت سے لوگ تھے ، وہاں کوئی مجھ سے کچھ خرید کے دینے کے لیے کہہ رہا تھا، لیکن میں خود بھی جلدی میں تھی ، اس لیے میں آگے بڑھ گئی، تھوڑی دور ی پر ایک شخص جس کی چھوٹی داڑھی تھی ، انہوں نے کوئی چیز دی اور کہا کہ یہ دوکان میں واپس کر کے پیسے لے لو۔ تب میں نے یہ سوچ کر کہ چلو ، مسلمان ہے اور میں مدد کرسکتی ہوں، وہ چیز میں نے لے لی اور واپس کردی، جب میں پسے لے کے آئی تو وہ شخص غائب تھے ،میں نے انہیں بہت ڈھونڈا پھر بھی نہ ملے۔ میں نے سوچا کہ چلو وہ ساٹھ روپئے صدقہ کردیں گے ۔ میں گھر آکے وہ پیسے کہیں رکھی اور بھول گئی ۔ پھر میں نے وہ پیسے گھر میں ڈھونڈی ، لیکن نہیں ملے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
2392 مناظر